ماموں کانجن (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سابق لیگی ایم پی اے چوہدری صفدر شاکر کی خصوصی ملاقات عوامی مسائل پر بات چیت جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں لیپ ٹاپ دینے کے حوالے سے تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ۔چوہدری محمد صفدر شاکر سابق لیگی ایم پی اے حلقہ پی پی 103 اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے لیگی رہنماں نے شرکت کی اس موقع پرچوہدری محمد صفدر شاکر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی حلقہ پی پی 103کے عوامی مسائل حل کے لیے خصوصی بات چیت کی. وزیر اعلی پنجاب کے جاری منصوبوں پر چوہدری محمد صفدر شاکر نے خراج تحسین پیش کیا اور وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی درخواست کی کہ حلقہ پی پی 103کے لیے جلد سے جلد فنڈز جاری کیے جائیں۔




