سود ادائیگیاں معاشی استحکام کیلئے بڑا چیلنج قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے بجٹ رپورٹ جاری کردی، جس میں سود ادا ئیگیا ں اور جاری اخراجات میں اضافہ معاشی استحکام کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا گیا۔اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ رپورٹ میں 2010 سے 2025کے بجٹ اہداف کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سود ادائیگیوں اور جاری اخراجات میں اضافہ معاشی استحکام کے لیے بڑا چیلنج ہے، جبکہ قرضوں پر مسلسل انحصار ملکی معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔مزید کہا گیا کہ پیٹرولیم لیوی میں مجموعی طور پر 1044فیصد کا اضافہ ہوا، پاور سیکٹر کی سبسڈیز اصلاحات مکمل طور پر ناکام ہوگئیں-رپورٹ کے مطابق ٹیکسوں کے دائرہ کار میں ہنگامی اصلاحات درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں