حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہاہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت مثبت اور ٹھوس اقدامات کرے ۔ بجلی و گیس اور پٹرولیم کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے ۔ عوام بجلی گیس پانی سمیت ہر شے پر جی ایس ٹی کے علاوہ کئی قسم کے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں ۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت میڈان پاکستان پالیسیا ں مرتب کرے ۔گھریلو اور سمال انڈسٹریز کے فروع کے لئے بلا سود آسان قرضوں کا اجراء کرے ۔ معاشی پالیسیوں میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے ۔ملک کے عوام کی معاشی اور غربت مٹائو پالیسیوں کا ساتھ دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں