لاہور (شوبز نیوز) ہارر، خاندانی رشتوں اور خاندانی ڈرامے کے امتزاج پر مبنی نئی فلم دیمک عیدالاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔بننے جا رہی ہے۔فلم کی کاسٹ کے ساتھ لاہور کے سنیما میں میٹ اینڈ گریٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے فلمی ستاروں کو خوش آمدید کہا اور سیلفیاں لیں۔فلم کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر نشر کیا جا چکا ہے جس نے ناظرین میں بے چینی اور تجسس کو بڑھا دیا ہے۔ٹریلر کے منظر عام پر آتے ہی فلمی شائقین اور ناقدین نے اسے پاکستانی سینما کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا فلم کی کہانی ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان کے گرد گھومتی ہے جہاں ایک نوجوان جوڑا پراسرار اور ماورائی واقعات کی زد میں آ جاتا ہے، یہ فلم ان ناظرین کے لیے خصوصی دلچسپی رکھتی ہے جو ہارر کے ساتھ ساتھ خاندانی ڈرامے کو بھی پسند کرتے ہیں۔فلم کی ہیروئن سونیا حسین نے کہا کہ کہانی ناصرف خوف پر مبنی ہے بلکہ معاشرتی پیچیدگیوں کو بھی اجاگر کرتی ہے، فلم دیمک پاکستانی سینما میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہی ہے۔ثمینہ پیر زادہ نے کہا کہ فلم میں بہت خوبصورتی کے ساتھ دکھایا گیا ہے کہ جب ایک گھر میں انجان خوف پنپنے لگے۔




