سنیتا آہوجا کی کروڑوں کی جائیداد کا وارث کون ہوگا؟

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنی جائیداد کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔58 سالہ سنیتا آہوجا، جن کی شادی کو گووندا کے ساتھ 39 برس گزر چکے ہیں، ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے پالتو کتے کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ اپنی تمام جائیداد اپنے پالتو کتے کے نام کرنے کا سوچ رہی ہیں۔گفتگو کے دوران جب ان کے بھانجے اور کامیڈین کرشنا ابھیشیک کا ذکر آیا تو سنیتا نے کہا کہ وہ پہلے ہی کامیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں