خواتین کے حق رائے دہی استعمال کے بغیر معاشرتی مسائل حل نہیں ہوسکتے

چنیوٹ(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، سیٹلائٹ ٹان، چنیوٹ میں الیکشن کمشن آفس چنیوٹ کی جانب سے آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت، ووٹر رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق امور کو اجاگر کیا گیا اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر چنیوٹ اسد اللہ عتیق کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور ووٹ کاسٹ کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔انہوں نے تعلیم یافتہ خواتین پر زور دیا کہ انکا ووٹ ہی وہ آواز ہے جو کی پالیسی سازی، قانون سازی اور ملک کے مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حقیقی جمہوریت خواتین کی مساوی اور مثر شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔خواتین اس معاشر ے کا نصف سے زائد ہیں اور انکے حق رائے دہی کے استعمال کے بغیر معاشرتی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا متمع نظر ہے کہ خواتین کو اپنے حق رائے دہی کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔الیکشن کمیشن کا سیکشن 206 تمام سیاسی پارٹیوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ 5 فیصد جنرل سیٹوں کا کوٹہ خواتین کو الاٹ کریں۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کا بھی ذکر کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان خواتین کی سیکیورٹی، خواتین کے الگ پولنگ اسٹیشنز کا انعقاد پر زور دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں