سرگودھا(بیورو چیف)ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے پروگرام”شاہین سرگودھا” میں لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی، ہیٹ ویو کے دوران جانورو ں کی حفاظت اور مویشی پال حضرا ت کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیا گیا۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سرگودھا ڈاکٹر نائلہ مقصود نے بطور مہمان شرکت کی ۔ انہوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جانوروں کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، افزائشِ نسل، مصنوعی نسل کشی، ویٹرنری سہولیات اور مویشی پال حضرات کی رہنمائی کیلئے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر نا ئلہ مقصود نے ہیٹ ویو کے دوران جانوروں کو صاف پانی، سایہ دار جگہ اور مناسب خوراک فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروگرام میں سائیلیج، متوازن خوراک، بیماریوں سے بچائو، بھیڑ بکری فارمنگ اور جدید تشخیصی سہولیات سے متعلق آگاہی بھی دی گئی۔ جبکہ سامعین کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیے گئے۔پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے فرائض فریحہ کنول نے سر انجام دیئے۔




