ساہیوال ( بیورو چیف) ساہیوال میں ایل پی جی کی فروخت میں مبینہ بے ضابطگیوں اور من مانے نرخوں کا سلسلہ جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے، جسکے باعث ہزاروں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ڈیلرز اور ری فلنگ پوائنٹس پر سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گیس 600 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے، جس سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ساہیوال سمیت اڈا بہادر شاہ،چک 82/6.R،کر بلا روڈ،گول چکر،جہاز گرائونڈ،جھال روڈ،مسلم بن عقیل کالونی اندرون شہر پر ایل پی جی گیس تجاوز کر گئی اور 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونی لگی عوام اس غیر قانونی ڈبل اوور چارجنگ سے شدید پریشان ساہیوال اور گردونواح کے دھاڑی دار غریب عوام نے مطالبہ کردیا زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے میں متعلقہ ادارے نا کام دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد مقامات پر دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے موثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی مہنگائی کے اس دور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے متوسط اور غریب طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے اطلاعات کے مطابق سول ڈیفنس، اسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کی نگرانی کے باوجود مبینہ طور پر ایل پی جی مافیا سرگرم ہے۔




