گوجرہ (نامہ نگار)سرکل گوجرہ میںڈاکوئوں اورچوروں نے اودھم مچا دیا۔متعدد وارداتوں میں وارداتوں میں شہر یوں کو مال وزر سے محروم کر دیاگیا ۔ کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر335ج ب کے محمد شہزاد،زین اور چک نمبر413ج ب کے فراز اورعاصم علی کو پینسرہ کی جانب سے آتے ہو ئے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے مجموعی طور پر 20 ہزارروپے سے زائد کی نقدی وموبائل وغیرہ ، چک نمبر415ج ب ناصر ارشادکوحق نواز کے ہمراہ شہر سے گائوں واپس آتے ہوئے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیااوران سے موٹر سائیکل نمبر 425 ایف ڈی وی اور 16ہزارروپے نقدی وغیرہ چھین لئے ۔




