ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹریفک اصلاحات کیلئے پرعزم، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی زیرصدارت اہم فالوا پ اجلاس، ٹریفک پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے سی ٹی اوز، ڈی پی اوز کو وزیراعلیٰ ٹاسک سے آگاہ کیا، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران،ریجنل پی ایچ پی افسران کو وزیراعلیٰ ٹاسک سے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری، حادثات میں کمی پرخاص فوکس ہے،آئی جی نے افسران کوٹریفک حادثات بتدریج 25فیصد تک نیچے لانے کا ٹارگٹ دیدیا۔ ٹریفک افسران کوباڈی کیم فراہم کئے جارہے ہیں، چالانوں کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہو گا، روڈز انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کیلئے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تجاوزات بھی ختم کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں