فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گریجو یٹ کالج ستیانہ روڈ پیپلز کالونی میں یوم تکبیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر افضل حمید نے کہا چاغی کے پہاڑوں میں گونجنے والا “اللہ اکبر” کا نعرہ نہ صرف دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام تھا، بلکہ پوری قوم کے لیے فخر، وقار اور اتحاد کی علامت بن گیا۔ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع، خودمختاری اور عزتِ نفس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ یہ دن یومِ تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے، جو پاکستان کی عسکری طاقت، قومی غیرت اور سائنسی ترقی کا مظہر ہے عسکری قوت علاقے میں توازن کے لیے لازم تھی وہ سیاسی قیادت بھی لائقِ تحسین ہے ۔




