کو آپریٹو ادارے پائیدار زرعی دیہی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں

فیصل آباد(بیورو چیف)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے ماہرین نے زرعی و دیہی ترقی کے لیے کوآپریٹو نظام کو دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غذائی استحکام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ با لخصوص دیہی آبادی کی آمدن کو بہتربنایاجاسکے کانفرنس برائے کوآپریٹو نظام مستحکم زراعت اوردیہی ترقی کا انعقادانسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹینشن، ایجوکیشن اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، فیکلٹی آف سوشل سائنسززرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے اشتراک سے کیا گیاپنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوآپریٹو ادارے پائیدار زرعی و دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ضروریات کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کا معیشت میں بڑا حصہ دار ہے جو کہ 37.4 فیصد روزگار فراہم کرتا ہے، تاہم پھیلتے ہوئے شہر اور زرعی زمین کو رہائشی اسکیموں میں تبدیل کرنے کے باعث زرعی اراضی تیزی سے کم ہو رہی ہے علا وہ ازیں بلدیاتی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو سسٹم کسانوں کوٹیکنالوجی کی فراہمی میں مدد دے گا جس سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور آمدن میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں