فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع سے عزاداری کونسل پنجاب ضلع فیصل آباد کے عہدے داران کی سید حسنین شیرازی چیئرمین عزاداری کونسل پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد کی قیادت میں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں میٹنگ ۔میٹنگ کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ھوا۔ عزاداری کونسل ضلع و سٹی اور ٹانز کے عہدے داران کا فردا فردا تعارف کروایا گیا ۔چیئرمین عزاداری کونسل پنجاب سید حسنین شیرازی نے عیدالاضحی و محرم الحرام اور دیگر ہم امور پر بریفننگ دی ۔عزاداری کونسل ضلع کے چیئرمین سید لیاقت حسین نقوی اور ان کی کابینہ’سٹی چیئرمین ساجد علی جعفری اوران کی کابینہ ‘علما و ذاکرین ونگ کے چیئرمین علامہ واجد علی کیانی اور ان کی کابینہ اسی طرح ٹائونز چیئرمینز سید قیصر عباس نقوی چیئرمین اقبال ٹائونِ ،غلام عباس انقلابی چیئرمین لائل پور ٹائون ودیگر نے شرکت کی۔




