شورکو ٹ چھائو نی (نامہ نگار)ائیر بیس کے گرد اڑتے پرندے جہاز اور پائلٹ کیلئے انتہائی خطرناک ہیں، سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین پی اے ایف بیس رفیقی پر برڈ ہیزرڈ کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال یاسین نے کی،جبکہ دیگر شرکاء میں آفیسر کمانڈنگ فلائنگ ونگ گروپ کیپٹن طلال رضا خان،آفیسر کمانڈنگ سیکیورٹی ونگ،ونگ کمانڈ ر کاشف جمیل سمیت ضلع جھنگ،ضلع ٹوبہ ٹیکسنگھ کے انتظامی و سیکیورٹی افسران نے شرکت کی۔سکوارڈن لیڈرفلائیٹ سیفٹی آفیسر محمد بلال نے شرکاء کو بریفنگ دی۔




