جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر خوردنی تیل کی درآمد ہوسکتی ہے

ماموں کانجن (نامہ نگار) تل کی فصل کی کاشت کے فروغ اور اس کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی کے حوالے سے محکمہ زراعت کی طرف سے چک558گ ب میں کاشتکار اعجاز الحق کے ڈیرہ پر یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیاجس میں علاقہ بھر سے کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل تاندلیانوالہ چوہدری خالد پرویز مہمان خصوصی تھے جبکہ سینئر زراعت آفیسر فضل الہی بھٹی ،زراعت آفیسرز محمد اویس اور مس سمیعہ بشارت نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زراعت آفیسر توسیع مامونکانجن مس سمیعہ بشارت نے کاشت کاروں کو تل کی فصل کی معاشی اہمیت ، روزمرہ زندگی میں اس کے استعمال اور حکومت پنجاب کے تل کی کاشت اور برآمدات بڑھانے کے متعلق 3 سالہ منصوبہ کے متعلق آگاہی دی زراعت آفیسر محمد اویس نے کاشتکار وں کو تل کی پیداواری ٹیکنالوجی پر مفصل لیکچر دیا۔ جبکہ سینئر زراعت آفیسر فضل الہی نے بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے حوالے سے شرکا کو بتایا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تاندلیانوالہ خالد پرویز نے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب کی جانب سے کاشتکاری امور کے متعلق لئے گئے اقدامات کے بارے تفصیل سے بتایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں