فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے تعلیمی سال 2025-26ء کے لیے انڈرگریجویٹ داخلوں کا اجراء کر دیا ہے۔ پہلے انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن 2 جون سے 30 جون 2025ء تک جاری رہے گی جبکہ انٹری ٹیسٹ 13 جولائی 2025 ء کو منعقد ہوگا۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر ندیم عباس کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے پنجاب بھر میں 12 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جن میں فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، لیہ، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا اور دیپالپور (اوکاڑہ) شامل ہیں۔




