کراچی(بیوروچیف) سیکرٹری عوام پاکسان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکو مت نے ٹیکسوں کے نام نئے رکھ دیے ہیں۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے جو جنگ ہوئی،اللہ نے ہمیں فتح دی میں کوشش کروں گا معیشت پر ہی بات کروں، پاکستان تقریب 100 بلین ڈالر کا قرض لے رہا ہے، ہمیں ہر سال 20 بلین ڈالر واپس کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو فالو کرنا مجبوری ہوگئی ہے، ایسا کوئی شخص نہیں جو ٹیکس نہیں دیتا۔




