صاف پانی اللہ پاک کی طرف سے انمول تحفہ ہے

ساہیوال (بیورو چیف)راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور مولانا طارق جمیل فائونڈیشن (ایم ٹی جے) کے باہمی اشتراک سے چک نمبر 81/5L میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بنیاد رکھنے کے موقع پر دعائے خیر کررہے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن چوہدری محمد صغیر انجم ،صدر میاں بابر صغیر ،چوھدری محمد منیر چوہدری ایان منیر چوھدری مراد بخش سید نعیم شاہ گیلانی ایم ٹی جے فائونڈیشن سے محمد سلطان محمد جاوید دیگر معززین علاقہ و شخصیات دعا میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد صغیر انجم ،میاں بابر صغیر نے کہا کہ صاف پانی اللہ پاک کی طرف سے انمول تحفہ ہے انشا اللہ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی پانی کی قدر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کے ہزاروں افراد کو صاف پانی کی فراہمی ہماری پہلی ترجیح ہے۔ عوام کی خدمت اللہ پاک کی رضا کے لیے کھلے دل سے کرتے رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں