دہشتگرد عناصر امن اور انسانیت کے دشمن ہیں

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے راہنمائوں پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردوں کے حملہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی کی شہادت، پولیس اسٹیشن سمیت سرکاری رہائش گاہیں نذرآتش کرنے اوربینکوں میں لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ نے پو ری قوم کے دلوں کو زخمی کردیا ہے، معصوم اور بیگناہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ بے گناہ افراد کا قتل بزدلانہ اور گھناؤنا فعل ہے، بزدل دشمن بائولاہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر امن اور انسانیت کے دشمن ہیں جو پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں