سرگودھا (بیور و چیف) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات کیخلاف آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جہاں بھی تجاوزات کی گئی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کروائیں اور دوبارہ تجاوزا ت کرنیوا لو ں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے حکومت پنجاب کی جانب سے تمام بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے خود آپریشن کی نگرانی کریں اور فٹ پاتھ وغیرہ خالی کروانے کیساتھ ساتھ شہر بھر میں سرکاری اراضی پر کئے گئے قبضے بھی واگزار کر ا ئے جائیں تاکہ کسی کو دوبارہ تجاوزات کی جرات نہ ہو۔




