فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مر چینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدرحاجی اسلم بھلی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا واحد مطمع نظر عوام کی فلاح اور بھلائی کے منصوبے ہونا چاہئے انشاء اللہ مسلم لیگ کے قائدمیاں محمد نواز شریف ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی محترمہ مریم نواز کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزلیں طے کریگا انہوںنے کہا کہ مہنگائی میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کی تکمیل میں کوشاں ہے اسکے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔




