حکومت بجٹ میں غذائی برآمدات کیلئے مراعاتی پیکج دے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں غذائی برآمدات کے لیے مراعاتی پیکج دے تو کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی وسائل سے مالا مال ہے ، غذائی ایکسپورٹ سیکٹر کی صلاحیت سے بھر پور استفادہ کے لیے ٹارگٹڈ اصلاحات اور مراعات متعارف کروانا ہوں گی جن میں غذائی برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس میں چھوٹ، بیجوں اور کھادوں پر سبسڈی، کولڈ سٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن میں سرمایہ کاری اور زرعی صنعتوں کے لیے کم سود پر فنانسنگ تک رسائی شامل ہے، فوڈ پراسیسنگ زونز کا قیام اور بین الاقوامی سرٹیفیکیشن، فوڈ سیفٹی معیارات اور برانڈنگ کے لیے تعاون سے بھی عالمی منڈیوں میں مسابقت کو بڑھا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں