ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ، ٹریفک پولیس کی ممکنہ نئی وردی کا عکس بھی سامنے آگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق نئی یونیفارم کا خاکی رنگ تجویز کیا گیا ،نئے یونیفارم کا رنگ تمام موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے منتخب کیا گیا۔ 2006میں ٹریفک پولیس کی ازسرنوتشکیل کے بعد یونیفارم تبدیل نہیں کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کا یونیفارم 2017میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے وردی تبدیلی کی گزارشات وزیر اعلی کو بھجوادیں، وزیراعلی کی منظوری کے بعد یونیفارم تبدیلی کا عمل شروع کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں