مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا،پنجاب پولیس ہائی الرٹ

لاہور (بیوروچیف) عید الاضحی قریب، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا، پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہوگئی۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 4000افسران و اہلکار سر انجام دے رہے ہیں، لاہور میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی پر 1000پولیس افسرا ن اور جوان تعینات ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں، خریدار شہریو ں کی سکیورٹی کیلئے جامع اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے منظور کردہ پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں۔غیر قانونی مویشی منڈیوں، سیل پوائنٹس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ نوسر بازوں، جیب تراشوں، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے موثر پٹرولنگ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں