عیدا لاضحی کی آمد کیساتھ ہی ٹوکے،چھریاں مڈیوں کی قیمتوں میں اضافہ

سرگودھا (بیورو رپورٹ) عید الاضحیٰ کی آمد کیساتھ ہی ٹوکے’ چھریاں’ صفیں’ مڈیاں اور شاپر بیگ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال ان اشیاء کی قیمتوں میں 10سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے دوسری طرف قصابوں کی بکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے پہلے’ دوسرے اور تیسرے دن کے الگ الگ ریٹ قصا بو ں نے مقرر کردیئے ہیں چھوٹے اور بڑے جانور کیساتھ ساتھ اونٹ ذبح کرنے کے نرخ بھی تینوں دن کیلئے الگ الگ ہیں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ پہلے دن قربانی کی جائے عید قرباں آتے ہی موسمی قصائی بھی میدان عمل میں بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں جو اکثر اناڑی ہوتے ہیں دیکھا گیا ہے کہ ان قصابوں سے بڑے جانور آسانی سے نہیں گرتے اور اکثر بھاگ جاتے ہیں جو نقصان کا موجب بنتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں