چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرو ل کمیٹی چنیوٹ نے دالوں،چاول،بیسن ودیگر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے افسران،تاجروں کے علاوہ صارفین کے نمائندہ نے بھی شرکت کی اور مشاورت سے متعدد اشیا کی قیمتوں میں کمی اور بعض اشیائکے سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق بیسن کی فی کلوگرام قیمت میں 35 روپے کی ریکارڈ کمی کی گئی اور نئی قیمت 255 روپے مقرر کی گئی۔اسی طرح دال چنا کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کے ساتھ دال چنا(موٹی)260روپے،دال چنا ( بار یک) 245 ، دال مونگ کوری (بغیر دھلی) 25روپے سستی اور نئی قیمت 345روپے فی کلوگرام، چنا سیاہ( موٹا)20روپے کم ہو کر 260روپے اور چنا سیاہ (باریک) 245روپے فی کلوگرام، سفید چنا 38 روپے سستاکیا گیا اور سفید چنا (موٹا)کی نئی قیمت 320روپے اور سفید چنا(باریک)235 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی۔




