دربار شیر محمد شرقپوری کی تعمیر و مرمت کی جائے گی

صفدرآباد(نامہ نگار)دربار عالیہ میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی تزئین و آرائش ،تعمیر و مرمت و ترقیاتی کاموں پر 3 کروڑ80 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔وفاقی وزیر خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین نے اعلان کر دیا۔گزشتہ روز دربار عالیہ شرقپور شریف کے دورے کے موقع پر انہون نے کہا صوفیاء کے مزارات منبع انوار الٰہی اور تجلیات کے مراکز ہیں ۔صوفیا ء نے ہمیشہ امن و آشتی اور انسانیت کا درس دیا ۔لوگوں کو اللہ کی طرف بلایا اور راہ ہدائت دکھائی۔اولیائے کرام کا فیض آج بھی جاری ہے ۔میاں شیر محمد رحمتہ اللہ علیہ اللہ کے ولی تھے ان کے مزار کے داخلی راستہ،مین گیٹ،وضوخانہ،فرش اور دیگر ترقیاتی کاموں پر خطیر رقم خرچ کر کے تزئین و آرائش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں