منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گیس مافیا کے سامنے سرکاری ادارے بے بس۔گیس ما فیانے کھلی گیس 320روپے کلو اور گھریلو سلنڈ 3300 کا کر رکھا ہے اوگرا کی مقررہ قیمتیں پر عملدرآمد ناممکن۔کھلی گیس فروخت کرنے والا مافیا انتظامیہ سے بھی طاقت ور ہو چکا ہے اوگرا کی جانب سے ماہ جون کیلئے 11کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2838روپے اور کھلے گیس کا ریٹ 240 روپے فی کلو مقرر کیا ہے منڈی صادق گنج میں کھلی گیس کا کاروبار کرنے والے مافیا نے اپنی مرضی کے ریٹس شہریوں پر مسلط کر دئیے ہیں کھلی گیس 240روپے کی بجائے 320روپے کلو اور گھر یلو سلنڈر 3300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے گردونواح کے دیہاتوں میں کھلی گیس 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے سول ڈیفنس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات رکھنے والے افسران دفاتر تک محدود اور فرضی کاروائیوں سیسب اچھا کی رپورٹ کی جا رہی ہے ۔




