اسلام آباد (بیوروچیف) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اگلے مالی سال کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ مانگ لیا، غیرقیاتی بجٹ کیلئے 337 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ایک سو ارب روپے ترقیاتی بجٹ کیلئے مانگے ہیں۔ جبکہ ہسپتالوں کی تنخواہوں کی مد میں 124 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ اسی طرح ادویات کی خریداری کیلئے 58 ارب ، ہسپتالوں کو چلانے کیلئے تین ارب بیس کروڑاور ڈاکٹروں کے وظیفہ کی مد میں چوبیس ارب مانگے گئے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی مد میں پندرہ ارب ، سکیورٹی اور صفائی کی مد میں سات ارب اسی کروڑ اور کینسر ادویات کیلئے چار ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ وزیر اعلی ڈائلیسز پروگرام کیلئے آٹھ ارب ساٹھ کروڑ ، بچوں کی ہارٹ سرجری کی مد میں تین ارب بیس کروڑ ، وزیر اعلی کے ٹرانسپلانٹ پروگرام کیلئے تین ارب ساٹھ کروڑ اور سرگودھا کارڈیالوجی ہسپتال کیلئے دو ارب روپے مانگے گئے ہیں۔




