جامع مسجد جڑانوالہ میں40روزہ فہم دین کورسز کا باقاعدہ آغاز

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں 40روزہ فہم دین اور تجوید و قرات کورسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا کورسز کے افتتاح کے موقع پر باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی تقریب میں صدر محفل علامہ شہباز حسین چشتی،میاں حماد حسین ایڈوکیٹ مولانا مدثر رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جامع مسجد بلال میں ہونے والے شارٹ کورسز سے سکول و کالجز کے طلبا و طالبات فائدہ اٹھا سکتے ہیں جامع مسجد بلال میں ہونے والے فہم دین اور تجوید و قرآت کے کورسز سے طلبا و طالبات بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع مسجد بلال میں ہر سال کی طرح اس دفعہ بھی طلبا و طالبات کی سہولت کیلئے شارٹ کورسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں