گرمی کی شدت میں اضافہکے ساتھ برف کی قلت

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی برف کی قلت بھی پیدا ہونے لگی ہے عید کی تعطیلات کے باعث بعض کارخانے بند ہونے کی وجہ سے برف کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے لوگوں کی اکثریت نے گھروں میں فریج اور ڈی فریزر گوشت سے بھر لیے ہیں جس سے برف کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اس اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے برف فروشوں نے برف کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں