سعودیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا

اسلام آباد (بیوروچیف)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، توقع ہے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے حج بیت اللہ کیلئے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی۔ سعودی ولی عہد نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،سعودی قیادت کے پاکستان کے حوالے سے واضح موقف پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، توقع ہے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں