گوجرہ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر302ج ب کاحفیظ الرحمن اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر6182پر سوار شہر سے گائوں واپس جارہے تھے کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوئوں نے ان کواسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے موٹر سائیکل ،ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل۔چک نمبر97ج ب کامحمد عباس موٹر سائیکل پر سوارگائوں کے قریب جا رہاتھا جس کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پرقیمتی موبائل وہزارروں روپے نقدی ۔چک نمبر518گ ب کے محمد اویس کوموٹر سائیکل پر سوار گائوں کے قریب جاتے ہوئے ڈاکوئوں نے روک لیاور اسلحہ کے زور پرموٹر سائیکل نمبر 1930 اے ای کے،ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل ۔ چک نمبر277ج ب کے عبداللہ کے ڈیرہ مویشیاں سے کار سوار تین افراد نے گن پوائنٹ پر2لاکھ80ہزار روپے مالیتی تین بکرے چھین کر فرارہو گئے۔چوروں نے چک نمبر99ج ب کے محمد عمران کے ڈیرہ پر نصب ٹرانسفارمروتار کل مالیت1لاکھ50ہزارروپے چوری کر لیا۔چک نمبر90ج ب کے محمد ثاقب کی والدہ مسجد والی گلی میں خریداری کیلئے آئی جس کے پر س سے چور نے قیمتی موبائل اور ہزارروپے نقدی چوری کر لی۔گلشن اقبال کالونی کے عاصم علی کے گھر سے چوروں نے 60ہزارروپے مالیتی بکری چوری کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں