گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں دیوا ر کے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کرکے 25سالہ نوجوان کو قتل کردیاگیا۔چکنمبر180گ ب اضافی آبادی کے عبدالجبار اور بلال یوسف کے درمیان دیوار بنانے کے تنازعہ معمولی تلخ کلامی ہوگئی جس پر بلال یوسف وغیر ہ نے پستول سے فائرنگ کردی جس سے عبدالجبار شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کی۔




