لاہور (بیورو چیف)محکمہ جیل کے شہید ملازمین کے پیکیج کو پنجاب پولیس کے برابر لانے کا فیصلہ، خواتین اسیران سے ان کی بچوں کی خصوصی ملاقات کروائی جائے گی، سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس، قیدیوں کی سہولت کیلئے قیدی یونیفارم کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جیلوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کی خریداری کی جائے گی۔ استعداد میں اضافے کیلئے 200 اہلکاروں کو پاک فوج سے ڈرل انسٹرکٹر کی تربیت دلوائی جائے گی۔ تمام جیلوں کی مین وال کیساتھ جیل کے اندر گشت کیلئے 100 موٹرسائیکلز خریدی جائیں گی۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ اسیران سے ملاقات کیلئے ایڈوانس آن لائن بکنگ سسٹم کو جلد فعال کیا جائے،محکمہ جیل کے شہید ہونیوالے ملازمین کے شہید پیکیج کو پنجاب پولیس کے برابر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ خواتین اسیران سے انکے بچوں کی باقاعدہ ملاقات کیلئے خصوصی اہتمام کی ہدایت کی۔




