فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک کیتھیڈرل میں یسوع مسیح کے احترام میں خصو صی تقریب کا انعقاد۔ اس موقع پر بشپ ڈاکٹر اندریا س رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی اور روح پرور پیغام سے مستفید کیا گیا۔ بشپ جی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ کلیسیا میں پاک یوخرست اتحاد و یگانگت کی ایک بڑی اور اعلیٰ علامت ہے جس میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہوکر ایک خوبصورت اور روحانی ماحول میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اور خدا کی موجودگی کا احساس محسوس کرتے ہیں۔ اس موقع پر بیماروں کی تندرستی، ملکی ترقی، خوشحالی اور دنیا بھر کی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔




