سرگودھا (بیورو چیف) حکومت نے ہر طبقہ پر ٹیکس کا کلہاڑا چلا دیا ہے اب عوام کی سانسیں باقی رہ گئی ہیں اس پر بھی ٹیکس لگا دے تاکہ پاکستان میں وہی لوگ زندہ رہ سکیں جو ٹیکس دیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82 رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے رہی سہی کسر ٹیکس اور آئے روز ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پوری کررہی ہے۔




