لاہور(بیوروچیف)خطرناک سفرکے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری، صوبہ بھرمیں خطرناک سفر میں ملوث ٹرانسپورٹر ز کیخلاف کارروائیاں جاری، رواں ماہ13 ہزار 600 سے زائدٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھتوں پرسواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرکو98لاکھ16ہزارسے زائدکے جرمانے کئے۔چھتوں پرسواریاں بٹھانے پر6 ہزار 700 سے زائدگاڑیوں کوبندکیاگیا، شہریوں کی زندگی کوخطرے میں ڈالنے والے666 ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کااندراج کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پیسوں کے لالچ میں سواریوں کی زندگیوں کوخطرے میں نہیں ڈالنے دینگے۔خطرناک سفرکی حوصلہ شکنی کیلئے ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم جار ی ہے، شہریوں کی زندگی کومحفوظ بنانے کیلئے ٹرانسپور ٹر ز ٹریفک پولیس کاساتھ دیں،شہریوں کی جان ومال کاتحفظ ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔




