گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈاکوبے قابو ہو گئے۔ مویشیوں کے بیوپاریوں سمیت تین افرادسے لاکھوں روپے چھین لئے۔کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔عوام نے پولیس کے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کر نے اور وارداتوں پر قابوپانے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر158 گ ب کاعتیق گائوں کے محمد ثاقب کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبر5956ٹی ایس ڈی اپنے گاؤں سے جانور خریدنے کی غرض سے جا رہے تھے کہ چکنمبر164گ ب کے قریب ان کو نا معلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے مجموعی طور پرسواچار لاکھ روپے چھین لئے۔جبکہ چکنمبر 430ج ب کازاہد علی اپنے ڈیرہ پر سویا ہواتھاکہ تین نامعلوم ڈاکوآگئے اور گن پوائنٹ پر پچاس ہزارروپے نقدی سے زائد نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔




