پنجاب بار کے الیکشن میں میاں انوار الحق کو کامیاب کرائینگے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے پنجاب بارکے الیکشن میں فیصل آباد سیٹ کے امیدوارسابق صدرڈسٹرکٹ بارمیاں انوارالحق کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈویژن بھر کے ضلعی امرائ،جنرل سیکرٹریز،اسلامک لائرزموومنٹ کے ضلعی صدور کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امراء کو ہدائت کی ہے وہ ڈورٹوڈورجاکر میاںا نوار الحق کی انتخابی مہم چلائیں،میاں انوارالحق جیسے دیانت دار فرد کامنتخب ہوناجماعت اسلامی کیلئے باعث اعزاز ہوگا ۔المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں ہونیوا لے اجلاس ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزما ں بٹ،جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارا،نائب امراء شیخ محمد مشتاق، اجمل حسین بدر ،امیدوارپنجاب بار میا ں انوارالحق کے علاوہ جھنگ،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جڑانو ا لہ ، سمندری کے ضلعی امراء اور جنرل سیکرٹریز موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں