محرم الحرام میں پیار و محبت کے پیغام کو فروغ دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مر چینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازارکے صدر حاجی اسلم بھلی ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل ودیگر عہدیداروں نے تاجر ساتھیوں سے اپیل کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک اوراپنے شہرکو فرقہ و ا ر یت و دہشتگردی سے پاک رکھنے اور امن وامان کی بحالی کیلئے ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرتے ہوئے اپنی اپنی دکانوں اور کاروباری مراکز سے پیارومحبت کے پیغام کو فر و غ دیں اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں