نامعلوم چوروں نے دو شہریوں کو پیدل کردیا

کمالیہ(نامہ نگار)نامعلوم ملزمان موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں شبیر احمد نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ محلہ بگائی والا کمالیہ سے نامعلوم ملزمان نے اسکی موٹر سائیکل چوری کرلی ۔دوسرے واقعہ میں محمد یوسف نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ غلہ منڈی کمالیہ سے نامعلوم ملزمان نے اسکی موٹر سائیکل چوری کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں