کمالیہ(نامہ نگار)لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد صابر نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ ملزمہ رانی بی بی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اسکے گھر محلہ سلیم نگر کمالیہ سے موبائل ،زیور اور ریال کل مالیت 12 لاکھ 98ہزار روپے چوری کرلیے جس پر مقدمہ درج ہوا۔




