چنیوٹ میں غلہ منڈی کے قیام کیلئے نوٹیفکیشن

چنیوٹ(نامہ نگار)ضلع چنیوٹ میں پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی بنانے کا پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا صدر غلہ منڈی طاہر ایوب و دیگر آڑھتیوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے اور غلہ منڈی کے قیام کا اعلان کردیا اس کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر چوہدری سلیم فیصل، شاہد عمران سدھو، چوہدری محمد ذکا اللہ سدھو، زیب خیالی، سرفراز علی، واجد شاہ، سید چن شاہ، شیخ عمران، کاشف منیر، مرزا خان مونا، میاں رضوان ایڈووکیٹ، مہر اعظم، چوہدری حمید تبسم، منور سلوترا، میاں رضوان ایوب، عمران سلارہ و دیگر بھی شریک ہوئے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موضع لس لاوارث لاہور تا فیصل آباد روڈ بائی پاس پر غلہ منڈی کی تعمیر کی جائے گی۔،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں