سکیورٹی کیساتھ تعلق رکھنے والے تمام اداروں کا احترام ضروری ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) تحریک اہلسنت پاکستان کے زیرِ اہتمام پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کی زیرِ صدارت فروغِ رواداری سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد ماہِ محرم الحرام میں امن، محبت، بین المسالک ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔سیمینار میں پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی,صاحبزادہ حافظ امجد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل،اسٹنٹ کمشنر رنگ زیب گورائیہ،علامہ اصغر علی نوری امیر جماعت اہلسنت،مفتی شہباز حسین چشتی، صاحبزا دہ محمد فضل رسول سینئر نائب امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ،سید حیدر رضا شاہ چوہدری عرفان افضال صدر بار ایسوسی ایشن،چوہدری عبدرف اکرم شیخ عبد الغفار صدر تاجر اتحاد اور تمام مکاتب فکر کے نمائندہ جات نے امن کے حوالے سے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا مقررین نے کہا ہم سب کو مل کر اپنے وطن عزیز کی حفاظت کرنی چاہیے نفرتیں پھیلانے والے شر انگیزی کرنے والے عناصر کو مل کر نا کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں