ایک ہی خاندان کے 16افراد کے ڈوب جانے پر اظہار دکھ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے راہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، سردا ر ظفرحسین خاں،انجینئرعظیم رندھاوانے ایک ہی خاندان کے سولہ افرادکے دریائے سوات میں ڈوب جانے پر شدیددکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت قراردیاہے۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے میں گزشتہ تیرہ سال سے ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے مگرسوائے زبانی جمع خرچ اوراحتجاجی سیاست کے وہاں کے عوام کو کسی قوم کاریلیف نہیں مل سکا۔ عیدالاضحی کے تین دنوں میں چھ لاکھ سے زائدسیاحوں نے شمالی علاقہ جات کے ٹور کئے۔ سیاحوں سے کروڑوں روپیہ کمانے والی حکومت سیاحوں کیلئے کسی قسم کاریلیف دینے کے قابل نہیںہے۔تمام تر حکومتی وسائل احتجاجی سیاست کی نظر کئے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں