MPAرائو کاشف رحیم خاں کی شہریوں سے ملاقاتیں

سمندری(بیورو چیف)رکن صوبائی اسمبلی راؤکاشف رحیم خاں ایڈووکیٹ نے اپنے دفتر میں شہریوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں اس دوران سیاسی صورت حال پر گفتگو کیساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے مفصل بات چیت ہوئی اہل علاقہ نے ایم پی اے کو علاقائی اور ذاتی انفرادی مسائل سے آگاہ کیا راؤکاشف رحیم خاں نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ایم پی اے راؤکاشف رحیم خاں کا کہنا تھا کہ ان کا ایجنڈا صرف حلقہ کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل حل کرنا ہے اس کیلئے وہ ہمہ تن گوش مصروف عمل ہیں انہوں ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا حلقہ بھر سے کسی بھی شخص کو میرے لیئے سفارش ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں میں عوام کی خدمت کیلئے ہمیشہ حاضر ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں