سانحہ دریاسوا ت کے پی حکومت کی ناکامی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سٹی کے سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں دریائے سوات سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندا نو ں سے دلی ہمدردی، صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی غفلت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس دل خراش سانحہ نے پوری قوم کو غمگین اور افسردہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ متاثرہ فیملی کئی گھنٹے تک دریا کے بیچ میں ریسکیو کا انتظار کرتی رہی مگر کوئی امداد نہ پہنچی، اندوہناک واقعہ کے پی حکومت کی مکمل ناکامی اور ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں