نوجوان امام حسین کے طرز حیات کو مشعل راہ بنائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدرایم ایس ایف فیصل آبادہاشم توصیف خان نے کہاہے کہ سیدنا امام حسین حق و صداقت کے علمبردار اور اسلام کے عظیم ہیرو ہیں۔ سیدنا امام حسین نے دنیا کو یہ سبق دیا کہ ظالم طاقتوں کے سامنے سر جھکانے کے بجائے، سر کٹانا بہتر ہے۔ ان کی قربانی نے یہ واضح کر دیا کہ اگر مسلمانوں کو ذلت سے بچنا ہے اور سر اٹھا کر جینا ہے تو انہیں بارگاہ فاروقی و حسینی سے تعلق قائم کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیدنا امام حسین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نور عین، حضرت سیدہ فاطمہ کا لال، حضرت سیدنا علی کے دل کا چین اور جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں۔ سیدنا امام حسین نے اپنے دور کے ہر قسم کے جبر و ظلم کا مقابلہ کیا اور کبھی نہ جھکے نہ بکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں