لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر وائٹلٹی بلاسٹ 2025میں شاندار بولنگ کے باوجود اپنی ٹیم ایسیکس کو شکست سے نہ بچاسکے۔وائٹلٹی بلاسٹ کے میچ میں سمرسیٹ نے مقررہ20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، ٹام کہولر کیڈمور نے 39 گیندوں پر 90رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ول سمیڈ 20 گیندوں پر 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، شان ڈکسن 28رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کپتان لیوس گریگوری اور بین گرین نے بھی بالترتیب18اور13رنز بنائے’ محمد عامر نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 22رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عامر نے گریگوری، گرین اور ٹام بینٹن کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔




